رسائی کے لنکس

پاکستانی فوجیوں کے قتل کی ویڈیو فلم جاری

  • Ayaz Gul

پاکستانی طالبان نے بدھ کو ایک ویڈیو فلم ذرائع ابلاغ کو جاری کی ہے جس میں حال ہی میں یرغمال بنائے جانے والے 17 پاکستانی فوجیوں کے تن سے جدا سر دیکھائے گئے ہیں۔

یہ فلم شدت پسند تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کے پیغام سے شروع ہوتی ہے جس میں فوج کے خلاف اُس وقت تک لڑائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کررہا ہے جب تک پاکستانی حکومت امریکہ کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں کیاجاتا۔

پاکستان کی فوج کے مطابق گزشتہ اتوار کو دور افتادہ ضلع دیر بالا میں افغانستان کی جانب سے سرحد عبور کر کے آنے والے 100 سےز ائد طالبان جنگجوؤں نے فوج کی ایک گشتی ٹیم پر حملہ کر کے چھ اہلکاروں کو ہلاک اور ایک درجن سے زائد کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ واپس لے گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG