رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: شدید بارشبں اور لینڈ سلائیڈنگ، 110 افراد ہلاک

چٹاگانگ ، کاکسس بازار اور بندربن کے علاقوں میں کئی دنوں کی شدید بارشوں کے نتیجے میں 60 ہزار سے زیادہ افراد کو اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

بنگلہ دیش کے جنوبی حصے میں اس ہفتے کے دوران سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر کم ازکم 110 ہوگئی ہے۔

چٹاگانگ ، کاکسس بازار اور بندربن کے علاقوں میں کئی دنوں کی شدید بارشوں کے نتیجے میں 60 ہزار سے زیادہ افراد کو اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

حکام نے جمعرات کو تمام لاپتا افراد کا کھوج مل جانے کے بعد امدادی کارروائیاں ختم کردیں۔
منگل کی رات کئی جھوپڑیاں پھسلتے ہوئے مٹی کے تودوں کی زد میں آگئیں جس سے ان میں سوئے کئی خاندان بچوں سمیت ہلاک ہوگئے۔

منگل کو چٹاگانگ کا ملک کے دوسرے حصوں سے ریل اور سڑک کا رابطہ کٹ گیاتھا ، تاہم بعدازاں مقامی ایئر پورٹ سے پروازیں بحال کردی گئیں۔

حکام مون سون کی بارشوں اور سیلابوں سے بے گھر ہونے والے افراد میں خوراک اور پینے کا پانی تقسیم کررہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG