رسائی کے لنکس

صدر اوباما کا کولوریڈو سے ہفتہ وار خطاب


مسٹر اوباما نے جمعے کو شدید جنگلی آگ کی زد میں آنے والے کولوریڈو کے نواحی علاقوں کا دورہ کیا ۔

صدر براک اوباما نے کہاہے کہ مغربی ریاست کولوریڈو میں بڑے پیمانے پر لگی جنگل کی آگ پر وفاقی اور ریاستی عہدے داروں اور مقامی آبادی کے بے مثال تعاون سے ہی قابو پانا ممکن ہوسکاہے۔

اریکی صدر نے ہفتے کے روز اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہاہے کہ وہ یہ یقینی بنائیں گے کہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں وفاق اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے۔

صدر نے اپنی تقریر میں فائر فائٹرز کی جرآت اور ڈسپلن کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے متاترین کو خوراک ، پانی اور دوسری ضروریات کی فراہمی میں مصروف فائرفائٹرز کی خدمات کا بھی اعتراف کیا۔
کولوریڈو کے جنگلات سے دھوئیں کے بادل بلند ہورہے ہیں
کولوریڈو کے جنگلات سے دھوئیں کے بادل بلند ہورہے ہیں


صدر نے امریکی عوام سے اپنا ہفتہ وار خطاب کولوریڈو سے کیا جہاں وہ دورے پر ہیں۔

مسٹر اوباما نے جمعے کو شدید جنگلی آگ کی زد میں آنے والے کولوریڈو کے نواحی علاقوں کا دورہ کیا ۔

آتش زدگی کے نتیجے میں اب تک دوافراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 35 ہزار سے زیادہ کو اپنے گھربار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
XS
SM
MD
LG