رسائی کے لنکس

صدر اوباما کا مسلمانوں کےلیے نیک خواہشات کا اظہار


حسن جلیسی

حسن جلیسی

اپنی تقریر سے قبل صدر نے ایک پاکستانی نژاد خاتون کو تقریر کے لیے ڈائس پربلایا جو پارٹی کی عہدے دار تک نہیں ہیں

میری لینڈ کی مسلم کونسل نے ڈیموکریٹ پارٹی کے توسط سے حال ہی میں صدر براک اوباما کو ایک ظہرانے پر مدعو کیا، جس میں کمیونٹی کے علاوہ متعدد سنیٹرز اور ارکانِ کانگریس شریک ہوئے۔

کونسل کے صدر حسن جلیسی نے ایک انٹرویو میں وائس آف امریکہ کو بتایا کہ صدر اوباما مسلمانوں کے لیےنیک خواہشات رکھتے ہیں، جس کا اظہارواضح تھا ۔

اِس حوالے سے حسن جلیسی نے بتایا کہ اپنی تقریر سے قبل صدر نے ایک پاکستانی نژاد خاتون کو تقریر کے لیے ڈائس پربلایا جو پارٹی کی عہدے دار تک نہیں ہیں۔ صدر نے خاتون کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی اور مسلمان ہیں۔

صدر اوباما کی تقریر امریکہ کے معاشی و سماجی حالات کے بارے میں تھی۔

آڈیو رپورٹ:
XS
SM
MD
LG