رسائی کے لنکس

یمن: سیکیورٹی فورسز اور القاعدہ میں جھڑپ ایک عسکریت پسند ہلاک


حکام کا کہناہے کہ یہ لڑائی صوبہ ابیان کے ساتھ واقع دیلیا میں اتوار کے روز ہوئی۔

یمن میں سرکاری عہدے داروں کا کہناہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں سیکیورٹی فورسز اور القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے درمیان ایک جھڑپ کے نتیجے میں ایک عسکریت پسند ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہناہے کہ یہ لڑائی صوبہ ابیان کے ساتھ واقع دیلیا میں اتوار کے روز ہوئی۔

ابیان صوبے کے کئی قصبوں پر قبضہ القاعدہ کے عسکریت پسندوں کا قبضہ ہے جن میں جار، زنجبار اور شقرہ شامل ہیں ۔

کئی قصبوں پر القاعدہ نے قبضہ گذشتہ سال اس وقت کیا تھا جب اس وقت کے صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف ملک بھر میں جمہوریت نواز مظاہرے کررہے تھے اور حکومت احتجاج پر قابو پانے کی کارروائیوں میں مصروف تھی۔

ان کے جانشین صدر عبد الرب منصور ہادی نے القاعدہ کے قبضے میں چلے جانے والے علاقوں کاکنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے اس سال مئی میں امریکی تعاون سے عسکریت پسندوں نے فوجی کارروائی شروع کی ہے
XS
SM
MD
LG