رسائی کے لنکس

بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے تین خلابازوں کی واپسی


ناسا کی جانب سے خلائی سٹیشن کے لیے پروازیں بند کردیے جانے کے بعد خلابازوں کے لیے خلائی اسٹیشن جانے کا واحد ذریعہ روسی خلائی جہاز ہیں

زمین کے مدار میں گردش کرنے والے بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے تین خلاباز بحفاظت زمین پر واپس پہنچ گئے ہیں۔

خلائی کیپسول سویوز نے اتوار کی سہ پہر قازقستان میں واقع زمینی مرکز پر اترنے سے پہلے اپنی رفتار آہستہ کرنے کے لیے پیراشوٹ کھولے ۔

سویوز زمین پر آنے کے لیے اتوار کی صبح خلائی اسٹیشن سے روانہ ہواتھا۔

واپس آنے والے خلابازوں میں امریکی ڈان پٹیٹ، روسی اولیگ کونوننکو اور ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے اینڈر کیپرس شامل ہیں جو خلائی اسٹیشن پر چھ ماہ سے زیادہ کا اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد واپس آئے ہیں۔

زمین پر اترنے کے بعد زمینی مرکز کی امدادی ٹیموں نے ان کا استقبال کیا۔

ان کی واپسی کے بعد اب خلائی سٹیشن پر تین خلابا ز باقی رہ گئے ہیں۔

گذشتہ سال جولائی میں ناسا کی جانب سے خلائی سٹیشن کے لیے پروازیں بند کردیے جانے کے بعد اب بین الاقوامی خلابازوں کے لیے خلائی اسٹیشن جانے کا واحد ذریعہ روسی خلائی جہاز ہیں۔
XS
SM
MD
LG