رسائی کے لنکس

امریکہ: درجہ حرارت38ڈگری سیلشئس تک پہنچ گیا


کینساس سے نیو جرسی تک کی دس سے زائد ریاستوں میں شدید گرمی سے متعلق انتباہ جاری کر دیا گیا ہے، جب کہ ہفتے بھر سے شدید گرمی کے باعث 20سے زائد ہلاکتیں واقع ہونے کی اطلاعات ہیں

امریکہ میں گرمی کی شدت میں تاحال اضافہ جاری ہے، اور پیش گوئی کے مطابق ہفتے کے روز ملک کےمتعدد وسط مغربی اور مشرقی حصے ریکارڈ توڑ 38ڈگری سیلشئس (سینٹی گریڈ) کی لپیٹ میں رہے۔

کینساس سے نیو جرسی تک کی دس سے زائد ریاستوں میں شدید گرمی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، جب کہ ہفتے بھر سے شدید گرمی کے باعث 20سے زائد ہلاکتیں واقع ہونے کی اطلاعات ہیں۔

موسمیات کے قومی ادارے کا کہنا ہے کہ سیلابوں، بجلی گرنے کے واقعات، بارشوں اور سمندری طوفانوں کے مقابلے میں، مجموعی طور پر، گرم موسم میں سب سے زیادہ اموات واقع ہوتی ہیں۔


جمعے کے روز ملک کے دارالحکومت میں لگاتار نویں روز بھی درجہ حرارت 35سیلشئس سے زیادہ رہا۔ تاہم، پیش گوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہفتے کا دِن سب سے زیادہ گرم ہوگا۔

گرمی کی شدت جاری ہے ایسے میں جب لاکھوں لوگوں کو بجلی اور ایئر کنڈیشنرز کی سہولت میسر نہیں ہے، جو ایک ہفتہ قبل امریکہ کے مشرقی علاقے میں آنے والےشدید طوفان کے نتیجے میں منقطع ہو گئی تھی۔

تاہم، صورتِ حال میں بہتری کی توقع ہے۔ رواں اختتام ہفتہ موسم خوش گوار ہوسکتا ہے، لیکن ساتھ ہی پیش گوئی کرنے والوں نے انتباہ جاری کیا ہے کہ شدید نوعیت کے مزید طوفان آسکتے ہیں۔


قومی موسمیات کا ریکارڈ رکھنے والےمرکز کے مطابق، پچھلے ایک ماہ سے جاری گرمی نےتقریباً 5000گرم دنوں کا پچھلا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جب کہ قومی سطح پر سب سے زیادہ گرمی کے 260ریکارڈز بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

شدید گرمی کا باعث ہائی پریشر کے نظام کا وہ دباؤ ہے جس نے کئی دنوں سے ملک کے آدھے مشرقی علاقےکو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔
XS
SM
MD
LG