رسائی کے لنکس

ومبلڈن ٹینس فائنل فیڈرر نے جیت لیا


راجر فیڈرر
راجر فیڈرر

اتوار کو کھیلا جانے والا یہ میچ اس لحاظ سے بھی اہم تھا کہ انگلینڈ کے کسی کھلاڑی نے 76 سال بعد پہلی مرتبہ اس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا اور یہ اعزاز 25 سالہ مرے کو حاصل ہوا

راجر فیڈرر نے انگلینڈ کے اینڈی مرے کو شکست دے کر ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل ساتویں مرتبہ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، جبکہ یہ اُن کا17واں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔


اُنھوں نے فائنل میچ چار-چھ، سات-پانچ،چھ-تین، چھ-چار سے جیت کر پیٹر سیمپرس اور ولیم رینشا کے سات مرتبہ یہ اعزاز جیتنے کے ریکارڈ کو بھی برابر کردیا ہے اورعالمی رینکنگ میں اول پوزیشن بھی دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔

اتوار کو کھیلا جانے والا یہ میچ اس لحاظ سے بھی اہم تھا کہ انگلینڈ کے کسی کھلاڑی نے 76 سال بعد پہلی مرتبہ اس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا اور یہ اعزاز 25 سالہ مرے کو حاصل ہوا۔

30 سال سے زائد عمر میں ومبلڈن جیتنے والے وہ تیسرے کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل راڈ لیور نے سنہ1969 میں اور آرتھر ایش نے سنہ1975 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG