رسائی کے لنکس

ریوالور رانی کی چالیس سالہ ہیروئن

  • کراچی

Tabu

Tabu

جھانسی کی رانی‘ کے بعد اب پیش ہوگی ”ریوالور رانی“جس کی کہانی گھومتی ہے گینگسٹرز کے گرد اور تبو کا کردار بھی اس فلم میں ”لیڈی گینگسٹر“ کا ہے۔

لیجئے۔۔ ایک اور چالیس سالہ ہیروئن ۔۔تبو ۔۔کی فلموں میں واپسی ممکن ہورہی ہے۔2 سال تک فلمی چکاچوند اور کیمروں سے دور اور 2 مرتبہ نیشنل ایوارڈ اپنے نام کرنے والی’ تبو‘۔۔ ایک نئے روپ میں ، ایک نئی فلم سے70 ایم ایم کے پردے پرواپس آرہی ہیں۔

فلم کا نام ہی کچھ ایسا ہے کہ آپ اس سے ان کے کردار کا اندازا لگا لیں گے۔ فلم کا نام ہے ”ریوالور رانی“۔۔۔جی ہاں’ جھانسی کی رانی‘ کے بعد اب پیش ہوگی ”ریوالور رانی“جس کی کہانی گھومتی ہے گینگسٹرز کے گرد اور تبو کا کردار بھی اس فلم میں ”لیڈی گینگسٹر“ کا ہے۔

تبو کی آخری فلم ”تو بات پکی“ سن 2010ء میں ریلیزہوئی تھی ، اس کے بعد انہوں نے کوئی ہندی فلم سائن نہیں کی۔ البتہ ایک ملیالم فلم ”ارمی“ میں وہ نظر ضرورآئی تھیں ۔

فلم ”ریوالور رانی “ کو پروڈیوس کرنے جارہے ہیں تگمنشو دھولیا ۔ تاہم فلم کی باقی کاسٹ کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ تگمنشو کا کہنا ہے کہ باقی کاسٹ کا فیصلہ اگلے ماہ تک فائنل ہوجائے گا جبکہ فلم اس سال کے آخر تک فلور پر چلی جائے گی ۔

تگمنشو اس سے قبل 2ہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔ ” کراس اوور “اور ”پان سنگھ تومر“۔ ان دونوں فلموں کی شوٹنگ انہوں نے مدھیہ پردیش میں کی تھی جبکہ ”ریوالور رانی “ بھی مدھیہ پردیش میں ہی شوٹ ہوگی۔

فلم کو ڈائریکٹر کرنے کی ذمے داری سونپی گئی ہے سائیں کبیر کو جنہیں بالی ووڈ میں رائٹر کی حیثیت سے زیادہ پہچانا جاتا ہے۔ راہول ڈھولکیہ کی فلم ”قسمت کنکشن“ کے مکالمے بھی کبیر نے ہی تحریرکئے تھے۔
XS
SM
MD
LG