رسائی کے لنکس

کراچی میں فائرنگ ، 5 افراد ہلاک 2 زخمی

  • کراچی

کراچی فائرنگ

کراچی فائرنگ

نارتھ کراچی میں نامعلوم افراد نے ایک رکشے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور دوسری زخمی ہوگئیں

شہر قائد کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔ ان واقعات کےنتیجے میں 5افرا د ہلاک اور 2زخمی ہوگئے۔ صبح کے اوقات میں نمائش چورنگی پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی کے ایک عہدیدار کو قتل کردیا۔

ادھر منگھوپیر میں گلشن توحید سے ایک لاش برآمد ہوئی ۔پولیس کے مطابق مقتول حب کے علاقے کا رہنے والا تھا ۔لیاری میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔پولیس کے مطابق مقتول مقامی اخبار سے وابستہ تھا ۔

نارتھ کراچی میں نامعلوم افراد نے ایک رکشے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک راہ گیر خاتون زخمی ہوگئیں ۔ ادھر عائشہ منزل چورنگی کے قریب پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران گزشتہ شب فائرنگ سے زخمی ہونے والا نیاز احمد نجی اسپتال میں چل بسا۔

بدھ کی رات ناظم آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے دو عہدیداروں کے قتل کے بعدجمعرات کی صبح مشتعل مظاہرین نے ناظم آباد نمبر دو میں انڈر پاس کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا جس کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہوگیا ۔ مظاہرین نے اطراف کی دکانیں بھی بند کرادیں۔

ٹریفک جام پرشہریوں نے ناظم آباد نمبر ایک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیاجبکہ بدھ کی ہی شب اورنگی ٹاون میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی رہی اور دوکانیں و کاروبار بند رہے۔
XS
SM
MD
LG