رسائی کے لنکس

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ریلی ، شرکا اور پولیس میں جھڑپ


karachi killings-0717
karachi killings-0717

ایم اے جناح روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شیعہ ایکشن کمیٹی کی احتجاجی ریلی کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے باعث نمائش چورنگی کے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ۔

کراچی میں شیعہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے منگل کو ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں نمائش چورنگی میدان جنگ بن گئی جبکہ شہر میں دیگر واقعات میں دس افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ دوسری جانب پولیس نے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

کراچی میں منگل کو ایم اے جناح روڈ پر ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شیعہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے باعث نمائش چورنگی کے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ۔علاقے میں کاروبار بند ہو گیا۔ ایم اے جناح روڈ، سولجر بازار اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ نامعلوم افراد نے سولجر بازار میں ایک بس کو آگ لگا دی۔

ادھر شہر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ لانڈھی میں ایک سیاسی کارکن فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔ مہران ٹاؤن میں دو سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ۔ بلدیہ ٹاؤن ، نیو کراچی اور اورنگی کے علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور پردس افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

پولیس نے پاک کالونی سے کارروائی کے دوران ایک ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروق کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور وہ دو پولیس اہلکاروں کے قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا ۔
XS
SM
MD
LG