رسائی کے لنکس

مرکزی یورپی بینک یورو کو تحفظ فراہم کرے گا


قرضہ حاصل کرنے کے حوالے سے کئی دنوں سے اسپین کو کئی طرح کا خوف اور شرح سود میں اضافے کا سامنا تھا، جیسا کہ یونان، آئیرلینڈ اور پورتگال کو یہ مسئلہ درپیش رہ چکا ہے، اور اس طرح اُسے بھی بین الاقوامی بیل آؤٹ درکار ہوتا

یورپ کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ یورو کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے درکار ہر ضروری اقدام کیا جائے گا۔

بینک کے صدر ماریو دراگی نے جمعرات کو لندن میں ایک سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکے کے تحفظ کے لیے یورپ کا یہ کلیدی مالی ادارہ کسی بھی اقدام لینے کے لیے تیار ہے۔

اُن کے بقول، اٹھایا جانے والا اقدام یقینا ً مؤثر ثابت ہوگا۔

اُن کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ آئندہ دنوں میں بینک اسپین اور اٹلی کے بانڈز خرید سکتا ہے، بجائے اس کے کہ دونوں ممالک اپنے قرضے چکاتے ہوئے عالمی مالی منڈیوں کے عدم استحکام کی زد میں آئیں۔

قرضہ حاصل کرنے کے حوالے سے کئی دنوں سے اسپین کو کئی طرح کا خوف اور شرح سود میں اضافے کا سامنا تھا، جیسا کہ یونان، آئیرلینڈ اور پرتگال کو یہ مسئلہ درپیش رہ چکا ہے، اور اس طرح اُسے بھی بین الاقوامی بیل آؤٹ درکار ہوتا۔

تاہم، درگی کی طرف سے یورو کے حق میں معاونت پر آواز اٹھانے کے بعد، اسپین اور اٹلی کے بانڈز کی قدر کی شرح میں کمی اور یورپی اور امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی جب کہ یورو کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔

دریں اثنا، یونان کے ایک مالی عہدے دار کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی راہنماؤں کے مطالبے کے پیشِ نظر،حکومت نے اگلے دو برس تک کے لیےاپنی بجٹ میں ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی کٹوتی لانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

بجٹ میں کٹوتی کی صورت میں یونان کو بیل آؤٹ کی ایک اور قسط جاری کردی جائے گی، جو کہ دو سال میں دوسری قسط ہوگی۔
XS
SM
MD
LG