رسائی کے لنکس

قزاقوں سے رہائی پانے والے پاکستانی کل کراچی پہنچیں گے


بحری جہاز
بحری جہاز

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ رہا ہونے والے سات پاکستانی چوبیس گھنٹوں میں کراچی پہنچ جائیں گے

صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے بحری جہاز البیڈو کے بائیس رکنی عملے میں شامل سات پاکستانیوں کو جرمانے کے بعد رہا کروا لیا گیا ۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ رہا ہونے والے سات پاکستانی چوبیس گھنٹوں میں کراچی پہنچ جائیں گے ۔

گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ نے مغوی پاکستانیوں کے اہلخانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جرمانے کی مد میں قزاقوں کو گیارہ لاکھ ڈالر ادا کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کی ہمت افزائی اور ملک ریاض کی معاونت سے ہی مغویوں کی رہائی ممکن ہوئی۔

ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین نے مغوی پاکستانیوں کے اہل خانہ سے خطاب کیا اور انہیں مبارکباد دی۔صومالیہ قزاقوں نے ایم وی البیڈو کے عملے کو 26نومبر2010ء کو یرغمال بنایاتھا اور ان کی رہائی کے بدلے دس کروڑ ڈالر تاوان مانگا تھا۔ تاوان میں تاخیر پر قزاق تین پاکستانیوں سمیت نو افراد کو صومالیہ کے جنگلوں میں لے گئے تھے۔

ان افراد کی ویڈیو ایک ماہ پہلے منظر عام پر آئی تھی۔ قزاقوں نے عملے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔ جہاز کا عملہ 23 افراد پر مشتمل تھا۔ یہ لوگ تقریبا دو سال سے صومالی قزاقوں کی قید میں تھے۔ دوران قید ایک یرغمالی بیمار پڑ گیا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔
XS
SM
MD
LG