رسائی کے لنکس

حقانی نیٹ ورک کا کمانڈر فضائی حملے میں ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

نیٹو افواج کے مطابق حقانی نیٹ ورک کے اہم کمانڈر شیر محمد حکیمی کو اتوار کے روز افغان صوبہ لوگر میں ہلاک کیا گیا۔

نیٹو افواج نے کہا ہے کہ مشرقی افغانستان میں دہشت گرد گروپ حقانی نیٹ ورک کا ایک کمانڈر فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔

اتحادی افواج کے مطابق شیر محمد حکیمی کو اتوار کے روز صوبہ لوگر میں ہلاک کیا گیا۔

لوگر پولیس کے سربراہ رئیس خان رحیمزئی کا کہنا ہے کہ حکیمی اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ ایک درخت کے نیچے بیٹھا تھا جب نیٹو نے اسے ہلاک کیا۔ ان کے بقول چار دیگر افراد اس کارروائی میں زخمی بھی ہوئے۔

رحیمزئی نے کہا کہ حکیمی کی ذمہ داریوں میں سڑک میں بم نصب کرنے کے انتظامات اور عسکریت پسندوں کو تربیت کی فراہمی شامل تھی۔ نیٹو کے مطابق حکیمی علاقے میں اسلحہ کی نقل و حمل کیا کرتا تھا اور وہ براہ راست حقانی لیڈر محمد آغا کو جواب دہ تھا۔

امریکہ اور اتحادی افواج کابل اور دیگر قریبی صوبوں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا ذمہ دار القاعدہ اور طالبان سے منسلک حقانی نیٹ ورک کو قرار دیتی ہیں۔
XS
SM
MD
LG