رسائی کے لنکس

کراچی میں یوم آزادی کی تیاریاں


اگرچہ مہنگائی کے باعث یوم آزادی کی مناسبت سے فروخت کی جانے والی چیزوں کی قیمتیں گذشتہ سال کی نسبت زیادہ تھیں لیکن پھر بھی زیادہ تر لوگوں کی یہ کوشش تھی کہ وہ اپنے قومی تہوار کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور خرید لیں۔

اگست شروع ہوتے ہی ملک کے دوسرے حصوں کی طرح کراچی شہر کے مختلف بازاروں میں بھی پاکستانی پرچموں ، جھنڈیوں اور بیجز وغیرہ کے اسٹال ہر گلی اور محلے میں لگائے جاتے ہیں، یوم آزادی بھرپور جوش و خروش سے منانے کیلئے ان اسٹالز پرشہریوں غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ اگرچہ مہنگائی کے باعث یوم آزادی کی مناسبت سے فروخت کی جانے والی چیزوں کی قیمتیں گذشتہ سال کی نسبت زیادہ تھیں لیکن پھر بھی زیادہ تر لوگوں کی یہ کوشش تھی کہ وہ اپنے قومی تہوار کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور خرید لیں۔


ایک دکاندار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اس بار پاکستانیوں کو دو خوشیاں ملی ہیں ایک عید کی اور دوسری یوم آزادی ۔ لوگ عید کے ساتھ یوم آزادی کی تیاریاں بھی اسی خوشی اور بھرپور جذبے کے ساتھ کررہے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ مہنگائی کا یوم آزادی کی خریداری کوئی خاص اثر نہیں پڑا ہے۔ جھنڈے، بیجز وغیرہ سب ہی اسی طرح فروخت ہورہے ہیں جیسا کہ ہر سال ہوتے ہیں۔

ایک اور دکاندار نے تایا کہ بچوں کی چیزیں زیادہ فروخت ہورہی ہیں، چھوٹے بچے اور بچیاں جشن آزادی کی اشیا کی خرید میں بہت خوشی محسوس کررہے ہیں، جس میں بچوں کے 14 اگست کی مناسب کے کپڑے اور سبز اور سفید رنگ کے بینڈز اور مختلف ڈیزائنز کے بیجز شامل ہیں۔

بڑوں کے ساتھ ساتھ خصوصاً نوجوانوں‘ بچوں اور بچیوں میں جشن آزادی کے سلسلے میں بہت جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔ کراچی شہر میں یوم آزادی کے موقع پر بازاروں ، عمارتوں اور گھروں کو برقی قمقموں ،جھنڈیوں اور جھنڈےلگاکر سجایا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG