رسائی کے لنکس

کنگ خان عیدالفطر گھر پر منانے کے لئے بے تاب

  • کراچی

شاہ رخ

شاہ رخ

ہر سال عید کے موقع پر شاہ رخ کے گھر میں عید تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جِس میں بالیووڈ کی نامور ہستیاں مدعو کی جاتی ہیں

شاہ رخ خان عید اپنے گھر والوں کے ساتھ منانے کیلئے گھر جانے کیلئے بےتاب ہیں۔ اِن دنوں، شاہ رخ یش راج کی نئی فلم رومینس کی شوٹنگ کیلئے کشمیر کےعلاقےلداخ میں موجود ہیں۔

اِس فلم میں اُن کا کردار ایک آرمی افسر کا ہے جس کے لیے فلم کے کچھ مناظر لداخ کے علاقے میں فلمائے جارہے ہیں۔

شاہ رخ خان کاکہنا ہے کہ وہ چاہتےہیں کہ جلدسےجلدشوٹنگ مکمل ہو اور وہ گھر کی راہ لیں۔
شاہ رخ خان اپنے بیوی بچوں کےساتھ مل کر ہر اسلامی تہوار بھرپور جوش و جذبے کےساتھ مناتے ہیں۔ہر سال عید کے موقع پر شاہ رخ کے گھر میں عیدتقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جِس میں بالیووڈ کی نامور ہستیاں مدعو کی جاتی ہیں۔

اگر شاہ رخ خان کی فلم کی شوٹنگ عیدسے پہلے مکمل نہیں ہوئی تو ہوسکتا ہے شاہ رخ کوعید گھر اور بچوں سے دورکشمیر کے علاقے لداخ میں ہی منانا پڑے۔

یش راج چوپڑہ آٹھ سال کے وقفے کےبعد فلم بنارہے ہیں۔فلم کا پہلا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس فلم میں کنگ خان کے ساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما ہیں۔

یہ پہلی فلم ہوگی جسمیں کترینہ کیف اور شاہ رخ خان ایک ساتھ بالی ووڈ سینما اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔اس سے پہلےشاہ رخ خان انوشکا کےساتھ ’رب نے بنادی جوڑی‘ میں کام کرچکے ہیں۔ انوشکا کےساتھ شاہ رخ کی یہ دوسری فلم ہے۔یش راج چوپڑہ کی رومینس 13نومبر کو دیوالی کے تہہوار پر ریلیزہوگی۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG