رسائی کے لنکس

برطانیہ:ہزاروں مسلمانوں نے ایک ہی دن عید منائی


جس وقت مسجدغوثیہ میں عید کی نماز ادا کی جارہی تھی، عین اُسی وقت ساتھ کی چرچ میں اتوار کے دن کی خصوصی مذہبی عبادت جاری تھی

برطانیہ میں عیدالفطر اتوار کو منائی گئی۔ باقی مقامات کی طرح، جنوبی یورکشائر کی شیفیلڈ سٹی میں بھی ہزاروں مسلمانوں نےمختلف مساجد میں عید کی باجماعت نماز ادا کی۔

مسجد غوثیہ فیرول چرچ کی بڑی عمارت ہی کا ایک حصہ ہے،یہاں نمازعید کی دو جماعتیں ہوئیں ۔

شیفیلڈ کےمشرقی حصے میں زیادہ تر مسلمان اور خصوصاً پاکستانی نژاد لوگ آباد ہیں۔

نماز کےبعدمبارکباد کے تبادلے کے دوران لوگوں نے بتایا کہ نماز عید میں لوگوں کی تعداد اس وجہ سے زیادہ ہے کہ اِس سال عید اتوار کے دِن منائی جارہی ہے۔

خوشگوار موسم اور چھٹی کے دِن کی وجہ سے نہ صرف اِس بار زیادہ رونق تھی، بلکہ لوگ بچوں کو بھی زیادہ تعداد میں اپنے ہمراہ مساجد میں لے کر آئے تھے۔

تاہم، زیادہ تر پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کا کہنا تھا کہ آبائی وطن سے دور عید منانے پر سب سے زیادہ کمی کا احساس دور کےاپنے رشتہ داروں کی یاد کےباعث محسوس ہوتا ہے۔

’وی او اے‘ سے بات کرتے ہوئے مسجد کے امام، حافظ سلیم اختر نے بتایا کہ، ’یہ مسجد 30 سال پرانی ہے جہاں میں پندرہ برس سے امامت کے فرائص انجام دے رہا ہوں‘۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ، ’میری خواہش ہے کہ ہر سال مسلمان اِسی طرح ایک ہی دن عید منائیں‘۔

جس وقت مسجدغوثیہ میں عید کی نمازادا کی جارہی تھی، عین اُسی وقت ساتھ کی چرچ میں اتوار کے دن کی خصوصی مذہبی عبادت جا ری تھی۔
XS
SM
MD
LG