رسائی کے لنکس

ایتھیوپیا کے وزیر اعظم، میلیز زِناوی کو خراج عقیدت


مسٹر میلیز کو افریقی معاملات اور اپنے ملک کی معاشی افزائش کو فروغ دینے کے حوالے سے نمایاں قائدانہ صلاحیتیں دکھانے پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: بان کی مون

عالمی راہنماؤں نے ایتھیوپیا کے آنجہانی وزیر اعظم میلیز زناوی کو خراب عقیدت پیش کیا ہے، جن کا 20 سے زائد برس تک اقتدار میں رہنے کے بعد پیر کو انتقال ہوگیا۔

منگل کو ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ مسٹر میلیز کو افریقی معاملات اور اپنے ملک کی معاشی افزائش کو فروغ دینے کے حوالے سے نمایاں قائدانہ صلاحیتوں کےمالک ہونے کےباعث ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ایتھیوپیا کی ترقی اور اپنے ملک کے غریبوں کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کرنے کا مثالی جذبہ مسٹر میلیز کی یاد دلاتا رہے گا۔

اپنے بیان میں مسٹر اوباما نے مزید کہا کہ افریقہ کے امن اور سلامتی کے لیے مسٹر میلیز نے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

افریقی یونین نے اِسی بیان کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ الشباب کے دہشت گرد گروپ کےساتھ لڑنے کے لیےمسٹر میلیز نے حکومت صومالیہ اور افریقی یونین کو اپنے فوجی بھیجے۔


دوسری طرف، منگل کے روز ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ ایتھیوپیا کے آنجہانی لیڈر نے معاشی ترقی کو انسانی حقوق پر فوقیت دی۔ سیاسی مخالفین اور میڈیا کو دبانے کے اقدامات پر گروپ اکثرو بیشتر مسٹر میلیز پر تنقید کرتا رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG