رسائی کے لنکس

دھوکہ دہی اور رشوت ستانی کا واقعہ، ملزموں پر فرد جرم عائد


Department of Justice
Department of Justice

اس میں کہا گیا ہے کہ اس کمپنی نے اس ٹھیکے سے 54ملین ڈالر حاصل کیے, جب کہ مبینہ طور پر سازش میں شریک افراد نے 20ملین ڈالر سے زائد رقم آپس میں تقسیم کر لی

امریکی محکمہٴ انصاف نے دھوکہ دہی اور رشوت کے الزامات پر تین افراد اور ایک کارپوریشن پر فردِ جرم عائد کیا ہے۔

اُن پر الزام لگایا گیا ہے کہ اُنھوں نےافغانستان میں ٹھیکے لینے کے کام میں دوسری کمپنیوں کو نیچا دکھانے کے لیے کنٹریکٹ کے صیغہٴ راز کی معلومات کو افشا کرکے اِس کا فائدہ اٹھایا۔

محکمے نے بدھ کے روز کہا کہ اُن میں سے ایک شخص حاضر سروس فوجی رزروسٹ تھا۔

امریکی فوج میں اپنی پوزیشن کا استعمال کرتے ہوئے اُنھوں نے افغان فوجی یونٹوں اور سامان کی نقل و رکت اور ہتھیاروں کی دیکھ بھال سے متعلق کام کے ایک ٹھیکے کے بارے میں اطلاع حاصل کی۔


فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ اُنھوں نے مشورہ دیا کہ AISCنامی میساچیوسٹس کی کمپنی ٹھیکے پر بولی میں حصہ لینے والی چند کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

محکمہٴ انصاف نے کہا ہے کہ اِس کمپنی کی طرف سے دی گئی بولی فوج کی قیمت کے اندازے سے قریب تر تھی جس کے باعث اُسے چھ ماہ کا ایک ٹھیکا مل گیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اس کمپنی نے اس ٹھیکے سے 54ملین ڈالر حاصل کیے جب کہ مبینہ طور پر سازش میں شریک افراد نے 20ملین ڈالر سے زائد رقم آپس میں تقسیم کر لی۔

بدھ کو جاری ہونے والے فرد جرم میں عمارتوں اور ذاتی ملکیت کی صورت میں پراپرٹی کو قبضے میں لینے کا نوٹس بھی شامل ہے، جس میں چھ ملین ڈالر کی رقوم، یوٹا، فلوریڈا، ایریزونا اور نیو ہیمپشائر میں واقع 20گھر ، موٹر گاڑیاں، ایک کشتی، ایک ہوائی جہاز اور سینکڑوں کی تعداد میں طلائی سکے شامل ہیں۔

ریاست یوٹا میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ توقع ہے کہ ’ اے آئی ایس سی ‘ اور دیگر دو افراد کو سالٹ لیک سٹی میں واقع امریکی ڈسٹرکٹ عدالت میں طلب کیا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG