رسائی کے لنکس

اوباما کی ایتھوپیا کےقائم مقام وزیراعظم سے ٹیلی فون پرگفتگو


فائل
فائل

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ مسٹر اوباما نے ایتھیوپیا کے ساتھ امریکہ کی ساجھے داری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا

امریکی صدر براک اوباما نے ایتھیوپیا کےقائم مقام وزیر اعظم پر زور دیا ہے کہ وہ ’ترقی، جمہوریت، انسانی حقوق اور علاقائی سلامتی‘ کےسلسلے میں اقدم کریں۔

مسٹر اوباما نے جمعرات کے روز ٹیلی فون پر ہالیماریم دیسلا سےگفتگو کی، جنھیں طویل عرصے سے ملک کی قیادت کرنے والے میلیز زناوی کے انتقال کےبعد گذشتہ ہفتےقائم مقام وزیر اعظم مقرر کیا گیا۔ اُن کی عمر 57برس تھی۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ مسٹر اوباما نے ایتھیوپیا کے ساتھ امریکہ کی ساجھے داری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، جِس کے ساتھ مسٹر میلز کی قیادت کے دوران صومالیہ کے الشباب جیسےقدامت پسند گروہوں کے خلاف لڑائی کے سلسلے میں امریکہ کے مضبوط اتحادی کے تعلقات رہے ہیں۔

ایتھیوپیا کے لوگوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ مسٹر ہالیماریم باضابطہ طور پر کب عہدہ سنبھالیں گے۔ جمعرات کو پارلیمان میں اُن کی حلف وفاداری کی تقریب منعقد ہونے والی تھی، لیکن یہ اجلاس منسوخ ہوگیا ہے۔

حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ ایتھیوپیا کے سوگوار لوگوں کو میلز کے انتقال پر تعزیت کے لیے مزید وقت درکار ہے، جنھوں نے 21برسوں تک ایتھیوپیا کی قیادت کے فرائض انجام دیے۔ آنجہانی وزیر اعظم کی تدفین دو ستمبر کو ہوگی۔
XS
SM
MD
LG