رسائی کے لنکس

یاسرعرفات کی موت کی تحقیقات کا آغاز


عرفات کا انتقال2004 میں 75 برس کی عمر میں پیرس کے نزدیک واقع ایک فوجی اسپتال میں ہوا تھا۔

فرانس کے پراسیکیوٹرز نے آٹھ سال قبل فلسطینی راہنما یاسرعرفات کی پراسرار ہلاکت پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ مقدہ پچھلے مہینے مسٹر عرفات کی بیوہ سوہا عرفات کی اس شکایت کے بعد شروع کیا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ان کی ہلاک ایک مخصوص زہر سے ہوئی ہو۔
یہ شکایت سوئٹزرلینڈ کے ایک فزکس انسٹی ٹیوٹ کی اس رپورٹ کے بعد دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیاتھاکہ مسٹر عرفات کی باقیات میں ایک تابکار عنصر پلونیم کی غیر معمولی مقدار کی نشان دہی ہوئی ہے۔

فلسطینی عہدے داروں نے مقدمہ شروع کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

مسٹر عرفات کا انتقال 75 برس کی عمر میں پیرس کے نزدیک واقع ایک فوجی اسپتال میں ہوا تھا۔ انہیں مغربی کنارے کے قصبے رملہ میں اپنی رہائش گاہ میں بیمار پڑنے کے بعد علاج کی غرض سے پیرس لےجایا گیاتھا۔

اسپتال میں ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہناہے کہ وہ موت کی وجوہ کا تعین نہیں کرسکے۔
پلونیم ایک زہریلا عنصر ہے اور وہ فوجی یا سائنسی تحقیقی مراکز کے باہر شاذونادر ہی ملتا ہے۔

2006ء میں یہ زہر لندن میں سابق روسی جاسوس الیکزنڈر لٹوی نن کو ہلاک کرنے کے لیے استعمال کیا گیاتھا۔
XS
SM
MD
LG