رسائی کے لنکس

امیتابھ بچن اب ایک پاکستانی کے روپ میں


فائل
فائل

فلم میں یہ پیغام دیا جائے گا کہ بارڈر پار ہندوستان اور پاکستان میں رہنے والے شہری کیا سوچتے ہیں اور ان کے خیالات اور احساسات کیا ہوتے ہیں

امیتابھ بچن کو نئی فلم کیلئے ایک ایسے منفرد کردار کی آفر ہوئی ہے جِس میں وہ ایک پاکستانی کے روپ میں نظر آئینگے۔

ریسل پوکٹی نے امیتابھ بچن کو اپنی نئی فلم میں ایک پاکستانی کا کردار نبھانے کیلئے سا ئن کرنے کی آفر کی ہے ۔ایک لمبے عرصے سے ریسل پوکٹی امیتابھ بچن کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند تھے۔

ریسل پوکٹی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنی پہلی فلم جس کو وہ ڈائریکٹ کرنے والے ہیں اس میں ان کو امیتابھ بچن کو کاسٹ کرنے کی آفر کی ہے۔ریسل کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی کردار کیلئے بگ بی نے حامی بھی بھرلی ہے۔

ریسل پوکٹی کی یہ پہلی فلم ہے جسے وہ ڈائریکٹ کرینگے۔ فلم کو کامیاب بنانے کیلئے رسل نے بگ بی کو سائن کرنے کی آفر کی ہے۔

ریسل کی یہ فلم کوئی سیاسی یا متنازعہ عنوان پر مبنی فلم نہیں ہے، بلکہ اِس فلم کی کہانی انسانی جذبات اور ہمدردی اور انسانی تعلقات پر مبنی ہے جسمیں یہ پیغام دیا جائے گا کہ بارڈر کے پار ہندوستان اور پاکستان میں رہنے والے شہری کیا سوچتے ہیں اور ان کے خیالات اور احساسات کیا ہوتے ہیں اور ایک پاکستانی کا لائف اسٹائل کیا ہوتا ہے۔

اس فلم کی پوری کہانی انسانیت کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا اسکرپٹ بگ بی کو بھیج دیا گیا ہے،جبکہ فلم کا نام ابھی تک نہیں چنا گیا ہے۔ تاہم، اس فلم کا میوزک اے آر رحمان کمپوز کرینگے۔


امیتابھ بچن فلمی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہیں جنھوں نے ان گنت فلموں میں کام کیا ہے اور بے شمار طرح طرح کے مختلف کردار ادا کرچکے ہیں۔مگر یہ پہلی فلم ہوگی جس میں بگ بی کو سینما کے پردے پر ایک منفرد یعنی ایک پاکستانی کے کردار میں دیکھا جاسکے گا۔

بگ بی کیلئے یہ ایک انوکھی پیش کش ہوگی۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن بھارتی نجی چینل کے پروگرام کون بنے گا کروڑپتی کے نئے سیزن کی تیاری میں بھی مصروف ہیں جو 7 ستمبر سے نشر کیا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG