رسائی کے لنکس

امریکی ریلویز کے انجنیئر نے337 ملین ڈالر لاٹری جیت لی


اُن ہی کے کہنے پر، اُن کے متعدد رشتہ داروں نے بھی اپنی اپنی ملازمتوں سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے، کیونکہ، اُن کے بقول، میں قرع اندازی کے ذریعے نکلنے والی یہ رقم اپنے رشتہ داروں کے ساتھ بانٹنا چاہتا ہوں

امریکہ کی شمالی ریاست، مِشی گن سےتعلق رکھنے والے44 برس کے ایک شخص نےجمعے کے روز تیسری سب سے بڑی ’پاوربال‘ لاٹری جیتی ہے۔

ڈونالڈ لاسن دو بچوں کے باپ ہیں۔

اُنھوں نے بتایا کہ جب مجھے یہ پتا چلا کہ میں نے 337 ملین ڈالر کا کثیر ریاستی ’جیک پاٹ‘ جیت لیا ہے، تو میں نے ریل روڈ انجنیئر کےعہدے سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔


اُن ہی کے کہنے پر، اُن کے متعدد رشتہ داروں نے بھی اپنی اپنی ملازمتوں سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے، کیونکہ، اُن کے بقول، میں اپنی جیت کی رقم اپنے رشتہ داروں کے ساتھ بانٹنا چاہتا ہوں۔

لاسن، جس نے اپنی رقم یک مشت نکلوانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، ٹیکس دینے کے بعد 158.7ملین ڈالر اپنے گھر لے جائیں گے۔

’ملٹی ملینیئر‘ بننے والے اس شخص کا کہنا ہے کہ اُن کے رہن سہن کا انداز ’بہتر‘ ہوجائے گا، تاہم وہ ایک عام سی زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں، جس میں، اُن کے بقول، مک ڈونالڈ فاسٹ فوڈ ریستوران پر جانا بھی شامل ہوگا۔

لاسن نےلاٹری جیتنے والا اپنا ٹکٹ ایک پیٹرول اسٹیشن سے خریدا تھا، جہاں پر اُنھوں نے اپنے طور پر چھ عدد چُنے، اور یہ کام لاٹری مشین پر نہیں چھوڑا۔

اُن کے نمبرز تھے:6، 27، 46 ، 51، 56؛ اور ’پاوربال‘ کا عدد تھا 21۔
XS
SM
MD
LG