رسائی کے لنکس

لندن پیرا اولمپک کھیلوں میں پاکستان کی شرکت


پاکستان کی نمائندگی ’لانگ جمپ‘ میں حیدر علی اور 1500میٹرکی دوڑ میں نعیم مسیح کر رہے ہیں

لندن میں چودھویں پیرا اولمپک کھیل 29اگست سے شروع ہوچکے ہیں جو نو ستمبر تک جاری رہیں گے۔ ان عالمی کھیلوں کاباقاعدہ افتتاح ملکہ برطانیہ نے کیا، جِن میں 166ممالک شرکت کررہے ہیں۔

پاکستان کی نمائندگی ’لانگ جمپ‘ میں حیدر علی اور 1500میٹر کی دوڑ میں نعیم مسیح کررہے ہیں۔

پیرا اولمپک کے ان مقابلوں میں شامل یہ دونوں نوجوان جدید تکنیک سے اس قدر ہم آہنگ نہیں، مگر اُن کے حوصلے بلند ہیں۔

حیدر علی جِن کا تعلق گجرانوالہ سے ہے، اس سے پہلے بھی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرچکے ہیں۔ سنہ 2008کے پیرا اولمپکس مقابلوں میں اُنھوں نے سلور میڈل جیتا، جب کہ 2010ء کے ایشین کھیلوں میں اُنھوں نے لانگ جمپ میں سونے اور 100میٹر دوڑ میں سلور میڈل جیتا۔

پچیس سالہ نعیم مسیح جن کا آبائی گاؤں قصور ہے انتہائی نامساعد حالات میں رہتے ہوئے کھیلوں میں نام کمایا۔

اُنھوں نے گھر کے آنگن میں اکھاڑہ بنا رکھا ہے جہاں وہ باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں۔ دس سال کی عمر میں چارہ کاٹنے والی مشین میں ہاتھ آجانے سے وہ اپنے ایک ہاتھ سے محروم ہیں۔
XS
SM
MD
LG