رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: مسلح مقابلے میں دو مشتبہ تشدد پسند ہلاک


Map of Indonesia
Map of Indonesia

انتہا پسندوں کے خلاف یہ کارروائی بالی حملوں کے بعد پہلی بار کی گئی ہے، جسے اِس ماہ دس برس بیت چکے ہیں

انڈونیشیا کےانسدادِ دہشت گردی کےجتھے نے ایک مسلح مقابلے کے دوران دو مشتبہ تشدد پسندوں کو ہلاک کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ وسطی جاوا کے علاقے سولو میں کی گئی ایک کارروائی میں خصوصی تربیت یافتہ فورس کے 88پولیس یونٹ کا ایک کارکن ہلاک ہوا، جب کہ ایک شدت پسند گرفتار کیا گیا۔

حکام نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند بیس برس کی عمر کے پیٹے میں تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ لوگ علاقے میں ہونے والے حالیہ تشدد کے واقعات میں ملوث تھے۔

انڈونیشیا نے تشدد پسندوں کے خلاف یہ کارروائی بالی حملوں کے بعد پہلی بار کی ہے، جسے اِس ماہ دس برس بیت چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG