رسائی کے لنکس

آشا بھوسلے کی پہلی فلم مائی کا ٹریلیر ریلیز


آشا پھوسلے
آشا پھوسلے

آشا بھوسلے کا کہنا ہے کہ یہ فلم ان کی نجی زندگی سے تعلق رکھتی ہے۔ اس فلم میں بھارتی اداکارہ پدمنی کوالہاپوری ان کی بیٹی کا کردار نبھا رہی ہیں

بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کی بطور اداکارہ پہلی فلم ’مائی‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ 69 برس سے گلوکاری کرنے والی آشا اب اداکارہ کے روپ میں نظر آئینگی۔ وہ بالی ووڈ کی فلم ’مائی‘ میں مرکزی کردار نبھارہی ہیں۔

فلم کی کہانی ایک کردار ’مائی‘ کے گرد گھومتی ہے جِس کا بیٹا اسے چھوڑ کے چلاجاتا ہے اور وہ اپنی بیٹی کے گھر زندگی گزارنے پر مجبور ہوتی ہے۔


آشا بھوسلے کا کہنا ہے کہ یہ فلم ان کی نجی زندگی سے تعلق رکھتی ہے۔ اس فلم میں بھارتی اداکارہ پدمنی کوالہاپوری ان کی بیٹی کا کردار نبھا رہی ہیں۔


فلم کے دیگر کاسٹ میں شیوانی جوشی نوین کوشک اور رام کپور شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار مہیش کوڈیال فلم کے پروڈیوسر نیتن شنکراور داور ہیں۔


بالی ووڈ فلم مائی 23 نومبر کو ریلیز کی جائیگی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آواز کا جادو جگانے والی آشا بھوسلے کی اداکاری بھارتی فلم انڈسٹری میں کتنا جادو جگاتی ہے۔
XS
SM
MD
LG