رسائی کے لنکس

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا نے یہ اعلان بطور گلوکارہ اپنی پہلی البم " ان مائی سٹی" کے ریلیز کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا-

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ اب شادی کیلئے تیار ہیں اور اپنے لئے مسٹر رائٹ کی تلاش میں ہیں۔

پریانکا کا کہنا ہے کہ میرے والدین بھی چاہتے ہیں کہ انھیں اب شادی کرلینی چاہئے مگر مسئلہ یہ ہے کہ ان کو اپنے من پسند لڑکے کی تلاش ہے جو ان کے جیون ساتھی کے طور پر ان کی زندگی کا حصہ بن سکے۔ جیسے ہی انھیں وہ مل جائے گا وہ بھی شادی کرلیں گی۔

کرینہ کپور کی دیکھا دیکھی پریانکا نے بھی شادی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا نے یہ اعلان بطور گلوکارہ اپنی پہلی البم " ان مائی سٹی" کے ریلیز کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا-

پریانکا کی نئی فلم "برفی" بھی سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی ہے جس میں ان کے ہیرو رنبیر کپور ہیں۔

پریانکا کہتی ہیں کہ وہ کرینہ اور سیف کی شادی کا سن کربہت خوش ہیں۔ ان دونوں کی شادی ہوجانے کے بعد وہ بھی شادی کرنے کی خواہش مند ہیں، اور اپنے مسٹر رائٹ کو ڈھونڈ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ کرینہ اور سیف کی شادی کی تاریخ ابھی تک مقرر نہیں ہوئی ہے۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG