رسائی کے لنکس

’سیوز کیپسول‘ زمین پر واپس پہنچ گیا


جوزف اکابا، امریکی خلاباز
جوزف اکابا، امریکی خلاباز

کیونکہ ناسا نے گذشتہ برس اپنے شٹل کے بیڑے کی پرواز منسوخ کرنے کا علان کیا تھا، اِس لیے اب اسپیس اسٹیشن پر خلابازوں کو بھیجنے کاواحد ذریعہ ’سویوز کیپسول‘ کا ہی رہ گیاہے

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر چار ماہ قیام کے بعد امریکہ اور روس کے تین خلاباز بحفاظت قزاقستان اتر گئے ہیں۔

روسی ’سیوز کیپسول‘ میں امریکہ کے جوزف اکابا اور روس کے گناڈی پدالکا اور سرگئی روین سوار تھے، جنھوں نے پیر کے روز واپس زمین پر قدم رکھا۔

کیونکہ ناسا نے گذشتہ برس اپنے شٹل بیڑے کی مزید پرواز منسوخ کردی تھی، اِس لیے اب اسپیس اسٹیشن پر خلابازوں کو بھیجنے کا واحد ذریعہ ’سویوز کیپسول‘ کا ہی رہ گیا ہے۔

اس وقت تین خلابازوں کا دستہ مدار میں ہے۔ اگلے ماہ امریکی خلاباز کیون فورڈ اور روسی خلانورد اولیگ نووسکی اور یوگنی تاریلکن اُن سے جا ملیں گے۔
XS
SM
MD
LG