رسائی کے لنکس

قدیم تحریر میں حضرت عیسی ٰ کی بیوی کی نشاندہی


قدیم کاغذ پر کاپٹک زبان میں لکھی تحریر
قدیم کاغذ پر کاپٹک زبان میں لکھی تحریر

پیپرس پر لکھی تحریر کاپٹک رسم الخط میں ہے، جو قدیم مصری عیسائیوں کی زبان تھی اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ مذکورہ الفاظ کس سیاق و سباق میں استعمال کیے گئے ہیں۔

مذہی اسکالر کاغذ کے اس چھوٹے سے ٹکڑے پرلکھی ہوئی عبارت پر بحث کررہے ہیں جو اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ زمانہ قدیم کے عیسائیوں کا خیال تھا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ایک بیوی بھی تھی۔

اس ہفتے ہاروڈ یونیورسٹی میں ریلیجس اسٹڈیر کانفرنس میں پروفیسر کیرن کنگ نے یہ یتایا کہ محققوں نے قدیم دور کے کاغذ(پیپرس) کے ایک ٹکڑے پر لکھی ایک عبارت پڑھی ہے جس میں ایک جگہ حضرت عیسیٰ سے’ میری بیوی ’کے الفاظ منسوب کیے گئے ہیں۔

کنگ کا کہناتھا کہ پیپر س کے اس ٹکڑے کا تعلق چوتھی صدی عیسوی سے ہے ، لیکن عبارت کی روشنائی کی عمر کے تعین کے لیے ابھی مزید تجربوں کی ضرورت ہے۔

پیپرس پر لکھی تحریر کاپٹک رسم الخط میں ہے۔ یہ زمانہ قدیم کے مصری عیسائیوں کی زبان تھی اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ مذکورہ الفاظ کس سیاق و سباق میں استعمال کیے گئے ہیں۔

یہ مختصرعبارت بزنس کارڈ کے سائز سے ذرا بڑے ٹکڑے پر نقش ہے۔

پروفیسرکیرن کنگ
پروفیسرکیرن کنگ

کنگ کا کہناہے کہ مذکورہ الفاظ یہ ثابت نہیں کرتے کہ حضرت عیسیٰ شادی شدہ تھے، جب کہ ابتدائی دور میں بعض عیسائی اس خیال سے متفق تھے۔ عرصہ دراز سے عیسائی روایات حضرت عیسی کو غیر شادی شدہ ظاہر کرتی آ رہی ہیں۔

عورت کے ساتھ ان تعلق کے بارے میں کسی نئی معلومات سے کہ آیا اس کی حیثیت شریک حیات کی تھی یا وہ ان کی مقلد تھی، عیسائی عقیدے میں عورت کے کردار پر ایک نئی بحث چھڑ سکتی ہے۔

مذکورہ قدیم تحریر نوادرات جمع کرنے والے ایک شخص کی ملکیت ہے جس سے ان قیاس آرائیوں کو بھی ہوا مل رہی ہے کہ وہ اس نوادر کی قدروقیمت بڑھانے کے لیے تشہری حربے استعمال کررہاہے۔
XS
SM
MD
LG