رسائی کے لنکس

برطانیہ میں شدید بارشیں


فائل
فائل

محکمہٴ موسمیات نے کہا ہے کہ ہفتے کو ہوا کاکم دباؤ جنوبی حصے سے برطانیہ میں داخل ہوا، جو برطانیہ کے زیادہ تر مقامات کے لیے شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کا سبب بنے گا

سیلاب کےممکنہ خطرے کےپیشِ نظر برطانوی محکمہٴ موسمیات نے اگلے دو دِن کے دوران ملک کے بیشتر شہروں کے لیے خراب موسم کا انتباہ جاری کیا ہے، اور ساتھ ہی 60 میل پر گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ادارےنے کہا ہے کہ ہفتے کو ہوا کاکم دباؤ جنوبی حصے سے برطانیہ میں داخل ہوا، جو برطانیہ کے زیادہ تر مقامات کے لیے شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کا سبب بنے گا۔

مقامی نیوز پیپر' میٹرو' کی ایک خبر کے حوالے سے لندن میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کے خدشہ کے پیش نظر ’بلیو وارننگ‘ جاری کی گئی ہے۔ اِس کے علاوہ، دریاؤں میں طغیانی آنے کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے،جبکہ درجہٴحرارت گر کر 51.8سینٹی گریڈ رہ جائے گا۔

برطانیہ میں موسم ِخزاں آغاز ہی سے شدید اور غیر یقینی ثابت ہو گی۔ محکمہٴ موسمیات کے ماہر جارج گڈ فیلو کے مطابق، 'سردی کی شدت میں اضافے اور تیز ہواؤں کے باعث یہ موسم خزاں خوشگوار ثابت نہیں ہو گا۔ '

محکمہٴ موسمیات کے ایک تجزیے کے مطابق اِس سال برطانیہ میں موسم گرما میں کل بارشوں کا تخمینہ 370.7 ملی میٹرلگایا گیا ہے، جو کے گذشتہ 100برس میں سب سےزیادہ بارشوں والا موسم شابت ہوا۔ اِس سے پہلے 1912 ء کے موسم گرما میں کل 384.4 ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔

سال 2012ء کا موسم گرما برطانیہ کے پچھلے 25 سالوں کے مقابلے میں سب سے کم روشن رہا، جب موسم گرما میں سورج صرف413 گھنٹے ہی پوری آب و تاب کے ساتھ روشن رہا۔
XS
SM
MD
LG