رسائی کے لنکس

ہانگ کانگ : فیری کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کا سوگ

  • واشنگٹن

ہانگ کانگ میں فیری کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں رکھے گئے پھول اور پیغامات

ہانگ کانگ میں فیری کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں رکھے گئے پھول اور پیغامات

پیر کے روزہانگ کانگ میں فیری کے ایک حادثے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ہانگ کانگ میں شہریوں نے کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کا سوگ منانے کے لیے جمعرات کو ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس حادثے کو ہانگ کانگ کے عشروں کے بدترین حادثوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

سرکاری سوگ کا آغاز کے موقع پر قومی جھنڈا سرنگوں کیا گیا۔ لوگوں نے سیاہ ماتمی لباس پہنے اور تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں ایک منٹ کی خاموشی کے لیے کام روک دیا گیا۔

پیر کے روزہانگ کانگ میں فیری کے ایک حادثے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ہانگ کانگ کے چیف ایکزیٹو لیونگ چن ینگ نے دوسرے سینیئر عہدے داروں کے ساتھ سرکاری ہیڈکوارٹرز کے باہر ایک دعائیہ سروس میں شرکت کی، جب کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندان کے افراد نے سوگ کے آغاز کے موقع پر سمندر کے کنارے کھڑے ہوکر اپنے پیاروں کو یاد کیا۔

پیر کے روز یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار فیری ، ہانگ کانگ الیکٹرک کے ملازمین کو وکٹوریہ ہاربر پر تفریح کی غرض سے لے جانے والی کشتی سے ٹکرا گئی۔

ہلاک ہونے والوں میں کم ازکم پانچ بچے بھی شامل ہیں جب کہ حادثے میں ایک سوسے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے فیری کے کیپٹن سمیت سات افراد پر مشتمل عملے کے ارکان کو حراست میں لے کر حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
XS
SM
MD
LG