رسائی کے لنکس

اردن: اصلاحاتی سست روی کے خلاف بڑا مظاہرہ


عمان میں حزب اختلاف کا مظاہرہ
عمان میں حزب اختلاف کا مظاہرہ

یہ مظاہرہ صدارتی محل کے ایک روز قبل کے اس اعلان کے بعد ہوا ہے جس میں کہاگیاتھا کہ شاہ اردن نے نئے انتخابات کے انعقاد کا راستہ ہموار کرنے کے لیے پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے۔

اردن کے دارالحکومت عمان میں جمعے کی نماز کے بعد ہزاروں مظاہرین نے اصلاحاتی عمل کی سست روی کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے اور وہ حکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔

یہ مظاہرہ اخوان المسلیمون تحریک نے ترتیب دیاتھا جو اردن میں حزب اختلاف کی سب سے اہم اسلامی پارٹی ہے۔

یہ مظاہرہ صدارتی محل کے ایک روز قبل کے اس اعلان کے بعد ہوا ہے جس میں کہاگیاتھا کہ شاہ اردن نے نئے انتخابات کے انعقاد کا راستہ ہموار کرنے کے لیے پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے۔

اردن کی حکومت نے انتخابی اصلاحات لانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اردن عرب سپرنگ کے نام سے جاری ان عوامی تحریکوں سے محفوظ ہے جو اب تک مشرق وسطیٰ کے چار حکمرانوں کا تختہ الٹ چکی ہیں۔

لیکن ناقدین کا کہناہے کہ انتخابی اصلاحات میں ایسے مناسب اقدامات نہیں کیے گئے جن سےاس عدم تفاوت کو دور کرنے میں مدد مل سکے جوشاہ عبداللہ کے حامیوں کی پارلیمانی قوت کی مضبوطی یا شاہ کے اختیار کل کو یقینی بناتی ہے ۔

جمعرات کو قصر سے جاری ہونے والے بیان میں اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ انتخابات کا انعقاد کب ہوگا۔

شاہ عبداللہ نے حال ہی میں یہ کہاتھا کہ عوامی مطالبے کے تحت اب نئی پارلیمنٹ اگلے سال کے شروع میں نیا وزیر اعظم منتخب کرے گی۔ اس سے قبل وزیر اعظم کی تعیناتی شاہ اردن کرتے تھے۔
XS
SM
MD
LG