رسائی کے لنکس

وینا ملک کا نیا روپ ۔۔گلوکارہ


وینا اپنے پہلے گانے ’ڈرامہ کوئین‘ کی خود ہی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہیں جو بقول ان کے ان کی زندگی اور کیرئیر کو مدنظر رکھ کر خاص طور پر تخلیق کیا گیا ہے

وینا ملک ہر دفعہ کچھ نہ کچھ ایساضرور کرتی ہیں کہ میڈیا اور پبلک کی توجہ ان کی طرف ہو جاتی ہے ۔اس باربھی وینا کچھ بالکل نیا کرنے جارہی ہیں ! ۔۔۔ اب وہ آگئی ہیں گلوکاری کے میدان میں بھی ۔ یعنی اب وہ گانوں میں بھی اپنے فن کا جادو جگائیں گی وہ بھی دنیا بھر کے میوزیشنز کے ساتھ۔

وینا اپنے میوزیکل ویڈیوز میں بھی ’بولڈ اینڈ دی بیوٹی فل‘ کی لک دیتی نظر آئیں گی ۔ اداکاری ہو یا گلوکاری وینا اپنے ’سگنیچر اسٹائل‘ کو فالو کرنا نہیں بھولتیں ۔اور نہ ہی اس سلسلے میں کی جانے والی کسی تنقید کو خاطر میں لاتی ہیں۔

بالی وڈ کی سوالیہ نشان والی فلموں میں اداکاری اور نت نئے اسکینڈلز کےباعث میڈیا ’ان‘ رہنے والی وینا ملک حسب معمول اپنے نئے پروجیکٹ یعنی میوزک البم پر بھی بہت جذباتی ہیں اور اس کی کامیابی کے بارے میں سو فیصدی یقین رکھتی ہیں۔

وینا اپنے پہلے گانے ’ڈرامہ کوئین‘ کی خود ہی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہیں جو بقول ان کے ان کی زندگی اور کیرئیر کو مدنظر رکھ کر خاص طور پر تخلیق کیا گیا ہے۔بھارتی چینلز این ڈی ٹی وی سے تبادلہ خیال میں ان کا کہنا تھاپوری دنیا میں میرے میوزک البم کا ریلیز ہونا مجھے ایکسائیڈڈ بنا رہا ہے۔حقیقی زندگی میں ہر کوئی مجھے ’ڈرامہ کوئین‘کہتا ہے تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ اس پر ہی گانا بنا لیا جائے۔میرے خیال میں تو ہر لڑکی ہی ڈرامہ کوئین ہوتی ہے۔گانے کے بول ہر لڑکی کی نمائندگی کرتے ہیں۔گانا بہت مزے کا اور ہپ ہاپ ٹائپ کا ہے۔

وینا کے پہلے گانے کی موسیقی ” شری ڈی ” اور کینیڈین موسیقار “عشق” نے ترتیب دی ہے، جبکہ سدھارتھ بینرجی نے اس گیت کو تخلیق کیا ہے۔وینا ملک کا کہنا ہے کہ وہ میوزک کنسرٹس میں اپنی آواز کاجادوجگاتی رہیں گی۔ وینا کا پہلا البم دوہزار تیرہ میں ریلیز ہو گا۔

وڈیو۔۔۔
بیوٹی کوئین‘کی ویڈیومیں 28 سالہ وینا نائٹ کلب میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔اس گانے میں انہوں نے مختلف بہروپ بھرے ہیں۔وینا کو اس بات کی داد تو دینا پڑے گی کہ انہوں نے اپنے فگر کو خوبصورت رکھنے کے لئے سخت محنت کی ہے لیکن وینا کے ڈانس موو ڈانس کے بجائے محنت طلب کام لگ رہا۔ان تمام باتوں کے باوجود یہ ماننا پڑے گا کہ وینا ’بیوٹی کوئین‘ کا ویڈیو ہے بہت’کیچی‘۔
XS
SM
MD
LG