رسائی کے لنکس

آسٹریلیا ٹی ٹونٹی وومن ورلڈ کپ کا فاتح


آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی کرکٹ وومن ٹیم۔ جیت کی خوشی
آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی کرکٹ وومن ٹیم۔ جیت کی خوشی

آسٹریلیا کی وومن کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف فائنل کھیتے ہوئے اپنے عالمی ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔

آسٹریلیا کی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے، جو ٹی ٹوینٹی میں اپنے عالمی ٹائٹل کا دفاع کررہی تھی، اتوار کے روز سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو میں ہونے والے ایک مقابلے میں انگلینڈ کو چار رنز سے شکست دے کر اپنا عالمی اعزاز برقرار رکھا۔

آسٹریلیا کی خواتین کی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے چاروکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔

جب کہ ان کے جواب میں انگلیڈ کی ٹیم مقررہ اورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز تک پہنچ سکی۔ اس طرح آسٹریلیا نے یہ میچ چار رنز سے جیت لیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ کولمبو کے پرماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
XS
SM
MD
LG