رسائی کے لنکس

صومالیہ: کینیا نژاد تاجر عبدی فرح وزیر اعظم نامزد


نئے وزیر اعظم عبدی فرح
نئے وزیر اعظم عبدی فرح
صومالیہ کے صدر شیخ محمود نے کینیا کے ایک تاجر کو ملک کا پہلا وزیر اعظم مقرر کردیا ہے۔

ملک کی اس نئے سیاسی چہرے عبدی فرح شیردون کو ہفتے کے روز پہلی بار دارالحکومت موغادیشو میں عوام کے سامنے لایا گیا۔

مسٹر شیردون نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ اپنا منصب سنبھالنے اور اس کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ صومالی عوام کی مدد کے لیے پرعزم ہیں۔

لیکن اپنا عہدہ سنبھالنے سے پہلے انہیں لازمی طور پر پارلیمنٹ سے اس کی منظوری حاصل کرنا ہوگی۔

مسٹر شیردون کی تعیناتی کو صومالیہ کے امن عمل میں ایک اور پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کیونکہ ملک میں جنگ اور بے چینی کے باعث گذشتہ دو عشروں کو کو مستحکم حکومت موجود نہیں ہے۔

صومالیہ کے سیاسی منظرنامے پر ابھرنے والا دوسرا نیا چہرہ صدر محمود کا ہے جو پچھلے مہینے خفیہ رائے شماری کے نتیجے میں منتخب ہوئے تھے۔
XS
SM
MD
LG