رسائی کے لنکس

بھارت کی معاشی اصلاحات کا خیرمقدم

امریکی وزیر خزانہ ٹموتھی گائتتھنر بھارتی دورے پر
امریکی وزیر خزانہ ٹموتھی گائتتھنر بھارتی دورے پر

بھارتی حکومت نے حالیہ عرصے میں جن معاشی اصلاحات کا اعلان کیا ہے ، ان میں غیر ملکی سپر اسٹوروں کو بھارت میں اپنی شاخیں قائم کرنے کی اجازت دینا اور ہوابازی اور نشریات کے شعبوں کو غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے کھولنا شامل ہیں۔

امریکہ کے وزیر خزانہ ٹموتھی گائتھنر نے بھارت کی جانب سے مشکلات کی شکار ملکی معیشت کو فعال بنانے کے لیے جاری اصلاحاتی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے حالیہ عرصے میں کیے جانے والے بھارتی حکومت کے فیصلوں کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اصلاحات اقتصادی ترقی کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرنے میں مدد دیں گی۔

گائتھنر نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز نئی دہلی میں اپنے بھارتی ہم منصب پی چدم برم کے ساتھ مذاکرات کے بعد کیا۔

بھارتی حکومت نے حالیہ عرصے میں جن معاشی اصلاحات کا اعلان کیا ہے ، ان میں غیر ملکی سپر اسٹوروں کو بھارت میں اپنی شاخیں قائم کرنے کی اجازت دینا اور ہوابازی اور نشریات کے شعبوں کو غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے کھولنا شامل ہیں۔

بھارتی حکومت نے سرکاری خسارےپر قابو پانے کے لیے حال ہی میں ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔

ناقدین کا کہناہے کہ مذکورہ اصلاحات سے بھارت کے چھوٹے دکانداروں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اس سال کے شروع میں امریکی عہدے داروں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بھارتی مارکیٹ میں مواقعوں کی کمی پر اپنی تشویش کا اظہار کیاتھا۔
XS
SM
MD
LG