رسائی کے لنکس

آزربائیجان: دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں22 افراد کو سزائیں


A
A

دہشت گردی کے ان منصوبو ں میں ملک میں موجود امریکی اور اسرائیلی سفارت خانوں کو نشانہ بنانا بھی شامل تھا۔

آزدبائیجان کی ایک عدالت نےملک میں امریکی اور اسرائیلی اہداف پردہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی میں مبینہ طورپر ایران کی مدد کرنے کے الزام میں 22 افراد کو طویل مدت کی سزائیں سنائی ہیں۔

منگل کے اس فیصلےکے مطابق ان افراد کو 10 سے 15 سال تک جیل کی قید کاٹناپڑے گی۔

مقامی حکام کی جانب سے مذکورہ افراد پر عائد کیے جانے والے الزامات میں ایران کے پاسداران انقلاب کے دہشت گردی کے منصوبوں میں تعاون کرنا بھی شامل ہے۔

دہشت گردی کے ان منصوبو ں میں ملک میں موجود امریکی اور اسرائیلی سفارت خانوں کو نشانہ بنانا بھی شامل تھا۔

حکام کا کہناہے کہ ملزموں نے 1999 کے آغاز میں ایرانی ایجنٹوں کے پاس بھرتی ہونے کے بعدان سے تربیت اور ہتھیار حاصل کیے تھے۔

آزربائیجان نے اس سال مارچ میں مذکورہ افراد کی گرفتاری اور الزامات سے پردہ اٹھایاتھا۔

ایران کی حکومت نے ان سزاؤں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
XS
SM
MD
LG