رسائی کے لنکس

روس : داغستان میں سیلاب سے کئی افراد ہلاک


روس میں سیلاب(فائل)
روس میں سیلاب(فائل)

حکام کا کہناہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے جن میں 280 بچے بھی شامل ہیں۔

شدید بارشوں کے نتیجے میں روس کے جنوبی علاقے داغستان میں طغیانی آنے سے کئی لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہنگامی صورت حال کے امور سے متعلق وزارت نے بدھ کے روز کہا کہ بحیرہ کیپسین کے ساحل پر واقع شہر دربند سیلابی ریلوں سے شدید متاثر ہواہے اور وہاں سینکڑوں گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔

حکام کا کہناہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے جن میں 280 بچے بھی شامل ہیں۔

اس سال اگست میں سیلابوں سے قفقاز کے علاقے میں واقع شہر کریمسک 171 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بعدازاں شہریوں کی ان شکائتوں کے جواب میں انہیں سیلاب کے خطرے سے پیشگی آگاہ نہیں کیا گیاتھا، کئی مقامی عہدے دار برطرف کردیے گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG