رسائی کے لنکس

عمران ہاشمی کی نئی فلم ’رش‘ 24 اکتوبر کو ریلیز ہوگی


عمران ہاشمی
عمران ہاشمی

ہاشمی کا کہنا ہے کہ ان کا اداکردہ کردار کسی ایک مخصوص کرائم رپورٹر کا کردار نہیں ہے بلکہ یہ کئی کرائم رپورٹرز کے جیتے جاگتے کرداروں سے ملتا جھلتا ہے لیکن کردار مکمل طور پر فکشن پر مبنی ہے۔

بالی ووڈایکٹر اور” رازتھری“کے ہیرو عمران ہاشمی کی ایک اور فلم ”رش“ اسی مہینے ریلیز ہونے جارہی ہے۔ ”رش“ میں انہوں نے ایک کرائم رپورٹر کا کردار ادا کیا ہے ۔

اس کردار کے بارے میں عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ یہ حقیقی کردار ہے لیکن اسے فلمی بنانے کے لئے اس میں سسپنس اور مرڈرڈالا گیا ہے تاہم فلم میں تفریح کا عنصر مزید بڑھ جائے۔

یاہو انڈیا“ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ان کا مزید کہنا ہے ” ہم نے کوشش کی ہے کہ اصل کردار کی حقیقت اسکرین پر بھی برقرار رہے لیکن اسے کمرشل ٹچ دینا پڑا کیوں کہ یہ کہانی کی ڈیمانڈ تھی۔فلم میں اس حقیقت کو پیش کیا گیا ہے کہ ایک صحافی کو اپنے پیشے اور خاص کر بریکنگ نیوز کے حصول کے لئے کیا کچھ نہیں کرنا پڑتا۔ درمیان میں قتل اور اس سے جڑے سسپنس کو بھی فلمایا گیاہے تاکہ کہانی میں دلچسپی پیداکیا جاسکے۔

فلم ”رش“کے ڈائریکٹر ہیں شمی دیسائی جبکہ فلم کی کاسٹ میں عمران ہاشمی کے ساتھ شامل ہیں ادیتیہ پنچولی ، نیہا دھوپیااور ساگریکاگھاٹگے۔

ہاشمی کا کہنا ہے کہ ان کا اداکردہ کردار کسی ایک مخصوص کرائم رپورٹر کا کردار نہیں ہے بلکہ یہ کئی کرائم رپورٹرز کے جیتے جاگتے کرداروں سے ملتا جھلتا ہے لیکن کردار مکمل طور پر فکشن پر مبنی ہے۔ فلم دیکھتے ہوئے آپ کو یہ کردار بہت سے حقیقی صحافیوں اور نیوز اینکرز کا کمبی نیشن لگے گا ۔

عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ فلم ”رش “کرنے کے بعد میرے دل میں صحافیوں کے لئے عزت و احترام مزید بڑھ گیا ہے۔ فلم 24اکتوبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔
XS
SM
MD
LG