رسائی کے لنکس

سولر پینلزپر امریکی محصولات کے خلاف چین کا احتجاج


چین کی وزارت تجارت کے ترجمان شین ڈین یانگ نے جمعرات کو امریکہ سے نئے محصولات منسوخ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو اپنی غلط طریقہ کار کی اصلاح کرنی چاہیے۔

چین نے اپنے تیار کردہ سولر پینلز پر امریکہ کی جانب سے محصولات میں اضافے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارت میں غیر منصفانہ رکاوٹیں حائل ہونے سےدنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان کشیدگی کو پیدا ہوسکتی ہے۔

بدھ کے روز امریکی محکمہ تجارت نے چین کے تیار کردہ سولر پینلز کی اشیاء پر محصولات کی شرح 18 فی صد سے تقریباً 250 فی صد تک بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد چین کی حکومت کی جانب سے اپنی صنعت کو غیر مناسب مدد فراہم کرنے کے اقدام کا توڑ کرنا ہے۔

تلافی پر مبنی محصولات کا ایک الگ نظام جس کی شرح 15 اور 16 فی صد کے درمیان ہے، بھی نافذ کیا تھا۔

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان شین ڈین یانگ نے جمعرات کو امریکہ سے نئے محصولات منسوخ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو اپنی غلط طریقہ کار کی اصلاح کرنی چاہیے۔

ترجمان کا کہناتھا کہ امریکہ اپنے اس اقدام کے ذریعے دنیا کو ایک منفی پیغام بھیج رہاہے جس سے عالمی تجارت کے تحفظ کے لیے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔


نئے محصولات پر عمل درآمد یوایس انٹرنیشنل ٹریڈ کمشن کی تو ثیق ہونے تک نہیں ہوگا۔ توقع ہے کہ وہ اس پر اپنا فیصلہ نومبر میں سنائے گا۔
XS
SM
MD
LG