رسائی کے لنکس

آئی ایم ایف کانفرنس: اقتصادی ترقی کے لیے فوری اور موثر اقدامات پر زور


ٹوکیو میں آئی ایم ایف کا سالانہ اجلاس
ٹوکیو میں آئی ایم ایف کا سالانہ اجلاس

آئی ایم ایف کے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترقی یافتہ معیشتوں کی پالیسیاں جس حد تک ممکن ہو، ترقی کے لیےموافق ہونی چاہیں۔

دنیا بھر کے وزرائے خزانہ نے ڈگمگاتی معیشت کو سہارادینے اور اس کا اعتماد بحال کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کی اپیل کی ہے۔

جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سالانہ اجلاس میں ہفتے کے روز وزرائے خزانہ نے خبردار کیا کہ عالمی معیشت کی رفتارگھٹ رہی ہے اور بڑے پیمانے پر غیر یقینی صورت حال اورخطرات بدستور باقی ہیں۔

آئی ایم ایف کے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترقی یافتہ معیشتوں کی پالیسیاں جس حد تک ممکن ہو، ترقی کے لیےموافق ہونی چاہیں۔

وزرائے خزانہ نے کہا کہ ترقی پذیر معیشتوں کو شرح نمو میں مدد کے لیے اپنی پالیسیوں پر عمل درآمد میں لچک کو یقینی بنانا چاہیے۔

امریکی وزیر خزانہ ٹموتھی گائتھنر نے آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں اپنی تقریر میں کہا کہ اگرچہ امریکہ نے کچھ مالیاتی کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن ابھی اس سلسلے میں کافی کچھ کیاجانا باقی ہے۔

ان کے اس بیان سے چند گھنٹے قبل واشنگٹن میں سرکاری عہدے داروں نے یہ اعلان کیا تھا کہ مسلسل چوتھے سال بھی قومی بجٹ کا خسارہ ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ رہا۔
XS
SM
MD
LG