رسائی کے لنکس

کیوبا: بیرونی ممالک کے سفر کی پابندیوں میں نرمی


میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیوبا جانے والے مسافر
میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیوبا جانے والے مسافر

موجودہ قوانین کے تحت کیوبا سے باہر جانے والے مقامی باشندوں کو دیگر دستاویزات کے ساتھ متعلقہ ملک سے موصول ہونے والا دعوت نامہ اور ایگزٹ پرمٹ بھی پیش کرنا پڑتا ہے۔

کیوبا کی حکومت نے کہاہے کہ اس کے شہریوں کو اب بیرون ملک کے لیے ایگزٹ پرمٹ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی کے اخبار Granma میں شائع ہونے والے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ اب بیرون ملک جانے والے کیوبا کے شہریوں کو صرف اپنا پاسپورٹ اور متعلقہ ملک کا ویزہ دکھانا ہوگا۔

اس سے قبل رائج قوانین کے تحت کیوبا سے باہر جانے والے مقامی باشندوں کو دیگر دستاویزات کے ساتھ متعلقہ ملک سے موصول ہونے والا دعوت نامہ اور ایگزٹ پرمٹ بھی پیش کرنا پڑتا تھا۔

کیوبا کے موجودہ قوانین کے تحت اس کے شہری بیرونی ممالک میں 11 ماہ سے زیادہ قیام نہیں کرسکتے، لیکن اب یہ مدت بڑھا کر 24 ماہ کی جارہی ہے۔

بیرون ملک سفر کے نئے قوانین کا اطلاق جنوری2013ء کے وسط سے ہوگا۔

کاسترو کی حکومت نے کئی عشرے قبل اپنے ملک سے ڈاکٹروں ،وکیلوں، انجنیئروں اور دیگرماہرین کا فرار روکنے کے لیے سخت سفری قوانین نافذ کردیے تھے۔

سفری پابندیاں نرم کیے جانے کے اعلان سے یہ اشارہ بھی ملتا ہے کہ کچھ پابندیاں بدستور جاری رہیں گی۔
XS
SM
MD
LG