رسائی کے لنکس

اسرائیلی سفارت کار پر حملے میں گرفتار بھارتی صحافی کی ضمانت


نئی دہلی میں بم دھماکے کانشانہ بننے والی اسرائیلی سفارت کار کی کار
نئی دہلی میں بم دھماکے کانشانہ بننے والی اسرائیلی سفارت کار کی کار

ایک اسرائیلی سفارت کار کی کار پر یہ حملہ بھارتی دارالحکومت کے انتہائی محفوظ علاقے میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب ہواتھا، جس میں سفارت کی اہلیہ، ڈرائیور اور دوسرے دوافراد زخمی ہوگئے تھے۔

بھارت کی ایک اعلیٰ عدالت نے زیر حراست ایک صحافی کو، جس پر اس سال کے شروع میں ایک اسرائیلی سفارت کی کارپر بم حملے کاالزام تھا، ضمانت پر رہائی کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے محمد کاظمی کو اپنا پاسپورٹ عدالت کے سپرد کرنے کا بھی حکم دیا۔

کاظمی ایک بھارتی نیوز ایجنسی کے لیے کام کرتے ہیں ۔ وہ واحد ایسے شخص ہیں جنہیں اس سال فروری میں نئی دہلی کے کاربم حملے کے شبے میں گرفتار کیا گیاتھا۔

ایک اسرائیلی سفارت کار کی کار پر یہ حملہ بھارتی دارالحکومت کے انتہائی محفوظ علاقے میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب ہواتھا۔ حملے میں سفارت کی اہلیہ، ڈرائیور اور دوسرے دوافراد زخمی ہوگئے تھے۔

کاظمی کے وکیل کا کہناہے کہ ان کا موکل کوئی بین الاقوامی دہشت گرد نہیں ہے اور وہ ایک معصوم شخص ہے۔

اسرائیلی سفارت کار پر بم حملہ اس سال 13 فروری کوہواتھا ۔ اسی روز جارجیا میں بھی ایک اسرائیلی سفارت کو بم حملے کانشانہ بنایا گیا تھا لیکن اس بم کو محفوظ طور پر ناکارہ بنا دیا گیاتھا۔

اسرائیل نے الزام لگایا تھا کہ اس کے سفارت کاروں پر حملوں میں ایران ملوث ہے۔

اسرائیل نے تھائی لینڈ، آذر بائیجان اور دیگر مقامات پر بھی اسرائیلی اہداف پر حملوں کا الزام بھی ایران پر عائد کیاتھا۔

ایران نے اسرائیلی الزامات کو مسترد کردیاتھااور اسرائیل پر الزام لگایاتھا کہ اس کے جوہری سائنس دانوں پر حملوں کے ایک سلسلے میں اسرائیل ملوث ہے۔
XS
SM
MD
LG