رسائی کے لنکس

بھارتی وزیر داخلہ کے الزامات ’بے بنیاد‘


دفتر خارجہ کے ترجمان معظم احمدخان
دفتر خارجہ کے ترجمان معظم احمدخان

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کی مدد سے متعلق بھارتی وزیر داخلہ کا بیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے درکار ماحول کے لیے کسی طور ساز گار نہیں ہے۔

پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کے اس بیان کو مسترد کیا ہے جس میں اُنھوں نے یہ الزام لگایا تھا کہ ’’پاکستان بھارت میں دراندازی کے لیے دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے۔‘‘

دفتر خارجہ کے ترجمان معظم احمد خان نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ یہ بالکل بے بنیاد الزامات ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ اس طرح کے غیر مصدقہ بیانات دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے درکار ماحول کے لیے کسی طور ساز گار نہیں ہیں۔

ترجمان نے بقول اگر بھارتی وزیر داخلہ کے پاس اس حوالے سے معلومات یا شواہد ہیں تو وہ ان سے پاکستان کو آگاہ کریں۔

بھارتی وزیر داخلہ سُشیل کمار نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ انھیں ملنے والی خفیہ معلومات کے مطابق پاکستان بھارت میں دہشت گردوں کی منظم انداز میں مدد کر رہا ہے۔

اُنھوں نے کہا تھا کہ بھارتی فورسز کو ایسی کسی بھی کارروائی کو ناکام بنانے کے لیے چوکنا کر دیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG