رسائی کے لنکس

جیکب آباد : ڈیڑھ لاکھ لوگ کھلے آسمان تلے عید منائیں گے


Jacobabad

Jacobabad

سرکاری اعداو شمار کے مطابق جیکب آباد میں تقریباً 1لاکھ 60ہزار افراد ایسے ہیں جنہیں سر چھپانے کے لئے چھت میسر نہیں ۔

ہفتے کے روز پاکستان بھر میں عیدالاضحی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے تاہم ملک کا ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں اس عید پر روایتی جوش و جذبہ شاید نظر نہ آئے۔
یہ علاقہ ہے صوبہ سندھ کا جیکب آباد جہاں سرکاری اعداو شمار کے مطابق تقریباً 1لاکھ 60ہزار افراد ایسے ہیں جنہیں سر چھپانے کے لئے چھت میسر نہیں ۔ یہ لوگ عیدکا دن بھی اسی پریشانی میں گزاریں گے۔
یہ سندھ میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد ہیں ۔ وی اواے کے نمائندے کواپنے ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے ۔ یہ بچے عید کے نئے کپڑوں سے بھی محروم ہیں ۔
ان افراد کو آخری لمحوں تک نہ تو کوئی عید پیکیج نہیں مل سکااور نہ ہی ان کے پاس خوراک کے مناسب انتظامات ہیں۔ یہاں تک کہ انہیں پینے کا پانی بھی پوری طرح میسر نہیں۔
مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے متاثرین کی مدد کے نام پر مخیر حضرات سے فنڈز تو وصول کئے گئے لیکن یہ فنڈز ان تک نہیں پہنچ سکے۔
جمعہ کو بارش کے متاثرین سے ہمدردی کے لیے صوبائی وزیر بہبود و رفاعی کام حلیم عادل شیخ جیکب آباد پہنچے ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ متاثرہ افراد کے ساتھ عید منائیں گے ۔
XS
SM
MD
LG