رسائی کے لنکس

امریکی صارفین کے مالیاتی تحفظ کا نیا ادارہ


اس ادارے کا کام معلومات کی فراہمی میں مدد کے ذریعےمالیاتی فیصلوں میں امریکیوں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

صدربراک اوباما نے کہاہے کہ اگرکسی شخص کے پاس اپنے کریڈٹ سے متعلق سوالات ہیں تواسے چاہیے کہ وہ صارفین کے مفادات سے متعلق نئے ادارے سے رابطہ کرےجسے انہوں نے بڑی جدوجہد کے بعد قائم کیا ہے۔

صدر اوباما نے ہفتے کے روز اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہا ہے کہ اس ادارے کا کام معلومات کی فراہمی میں مدد کے ذریعےمالیاتی فیصلوں میں امریکیوں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

صدر نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے کریڈٹ سکورپر نظر رکھیں کیونکہ سکور کا تعین کرنے والی کمپنیاں جمع تفریق میں غلطی کرسکتی ہیں جس سے لوگوں کو مکانوں کے قرضے اور کریڈٹ کار ڈحاصل کرنے میں دشواری پیش آسکتی ہے۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ صارفین اگر یہ محسوس کریں کہ مختلف مالیاتی امور میں ان کے ساتھ شفافیت نہیں برتی جارہی تو بھی وہ اس ادارے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ کانگریس کی جانب سے سخت تر مالیاتی اصلاحات کے نتیجے میں قائم ہوا ہے ۔ ان کا یہ بھی کہناتھا کہ کانگریس کے ری پبلیکنز ارکان نے اس قانون کی منظوری میں تاخیری حربے استعمال کیے اور اسے ناکام بنانے کی کوشش کی۔
XS
SM
MD
LG