رسائی کے لنکس

صحرائے تھر میں خشک سالی ، لوگ نقل مکانی پر مجبور


Tharparkar
Tharparkar
صحرائے تھر کے علاقے مٹھی میں بارشوں کی کمی اور خشک موسم کے باعث لوگوں نے مال مویشیوں سمیت بیراجی علاقوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے، جسکی وجہ موسم کی سختی اور بھوک و پیاس سے بچنا ہے۔

مٹھی صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکرکے وسط میں واقع ہے جہاں سے بڑی تعداد میں دیہاتیوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں مٹھی کے سینکڑوں دیہات خالی ہوچکے ہیں۔

ضلع تھارپارکر ہزار مربع کلومیٹر رقبے پر محیط ہے، رواں سال بھی یہ ضلع بارش کی کمی کے باعث قحط سالی کا شکار ہوگیا تھا۔

دو ماہ قبل ضلع تھر پارکر بارشیں نہ ہونےکے باعث حکومت سندھ کی جانب سے آفت زدہ قراردیا گیا تھا، قحط سالی کے باعث لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ خوراک کی کمیابی ہوتا ہے۔

مگر حکومت سندھ کی جانب سے اس ضلع کے لوگوں کو کسی قسم کی خوراک اور امداد فراہم نہیں کی گئی۔

خوراک اور پانی کی تلاش میں تھر کے لوگ بیراجی علاقوں کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG