رسائی کے لنکس

طوفان متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے، صدر براک اوباما

  • واشنگٹن

مسٹر اوباما نے وعدہ کیا کہ حکومتی انتظامیہ طوفان کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کے حل میں ر تی بھر تغافل نہیں کرے گی۔


صدر براک اوباما نے ہفتے کے روز اپنے ہفتہ وار خطاب میں نیشنل گارڈ اور ان لوگوں کا شکریہ اداکیا ہے جو سمندری طوفان سینڈی کے موقع پر امدادی کاموں کے لیے سب سے پہلے آگے آئے، اورانہوں نے طوفان کے متاثرین کو یہ یقین دلایاکہ اس مشکل گھڑی میں پوری قوم ان کےساتھ کھڑی ہے ۔

صدر نے کہاکہ مشرقی ساحلی علاقوں میں طوفان کی آمد کے فوراً بعد خوراک ، پینے کے پانی اور جنریٹروں سمیت ضروری آلات اور سامان کے ساتھ فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی (ایف ای ایم اے) کی ٹیموں کے ہزاروں کارکن متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے تھے۔

مسٹر اوباما نے وعدہ کیا کہ حکومتی انتظامیہ طوفان کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کے حل میں ر تی بھر تغافل نہیں کرے گی اور خاص طورپر مقامی سطح پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور بجلی کی بحالی کویقینی بنائے گی۔

صدر نے اپنی تقریر میں طوفان سے متاثرہ ایسے افراد کے لیے جنہیں اب بھی مدد کی ضرورت ہے ایف ای ایم اے کو مفت ٹیلی فون کرنے کا نمبر اور ان کی ویب سائٹ کا ایڈریس بھی بتایا۔

صدر اوباما نے سینڈی سے متاثرہ افراد کی بحالی کے کاموں میں اپنی خدمات رضاکارانہ پیش کرنے کے خواہش مند افراد پر زور دیا کہ وہ ریڈکراس سے رابطہ کریں۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG