رسائی کے لنکس

صدر اوباما کو جاپانی وزیر اعظم کی مبارک باد


جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہی کو نودا(فائل)
جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہی کو نودا(فائل)

صدر براک اوباما کو الیکشن جیتنے پر دنیا بھر کی حکومتوں اور سربراہان کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہی کو نودا نے صدر براک اوباما کو اپنے عہدے کی دوسری مدت کے لیے منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

وزیر اعظم نودانے بدھ کے روزاپنی سرکاری رہائش گاہ کے باہر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے صدربراک اوباما کو اپنے دوبارہ انتخاب پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے اورہم امریکہ کے ساتھ باہمی تعاون میں اضافے کے متمنی ہیں۔

صدر اوباما اگرچہ انتہائی سخت اور کانٹے کے مقابلے کے بعد اپنے انتخابی حریف مٹ رامنی سے جیت گئے ہیں لیکن اب انہیں نئے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں ٹیکسوں میں اضافے اور اخراجات میں بچت جیسے دشوار مالیاتی امور میں کانگریس کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچنے کی کوشش شامل ہے۔
XS
SM
MD
LG