رسائی کے لنکس

فرانس : ہم جنس شادی کی اجازت کا قانون

  • واشنگٹن

 ہم جنس شادی کے قانون کی منظوری کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں شادی کرنے والا پہلا ہم جنس جوڑا(فائل)

ہم جنس شادی کے قانون کی منظوری کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں شادی کرنے والا پہلا ہم جنس جوڑا(فائل)

پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد فرانس دنیا کا 12 واں ایسا ملک بن جائے گا جہاں ایک ہی جنس کے لوگوں کو آپس میں شادی کی قانونی اجازت ہوگی۔

فرانس کی حکومت نے ایک مسودہ قانون تیار کیا ہے جس کے ذریعے ہم جنسوں کی شادی اور ہم جنس جوڑے کو بچہ گود میں لینے کی اجازت مل جائے گی۔

فرانس کے صدر نکولا ہولانت یہ مسودہ قانون اپنی ان اصلاحات کے ایک حصے کے طور پر متعارف کرانا چاہتے ہیں جس کا انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیاتھا۔

انہوں نے اپنی کابینہ کو بتایا کہ یہ قانونی مسودہ چند مخصوص لوگوں یا کسی خاص گروپ کے لیے نہیں ہے بلکہ اس سے پورا معاشرہ مستفید ہوسکتا ہے۔

فرانس کے خانگی امور کے وزیر ڈومینک برتینوتی نے کہا کہ مذکورہ قانونی مسودہ مساوی انسانی حقوق کے حصول کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد فرانس دنیا کا 12 واں ایسا ملک بن جائے گا جہاں ایک ہی جنس کے لوگوں کو آپس میں شادی کی قانونی اجازت ہوگی۔

پارلیمنٹ سے مجوزہ قانون کی منظوری 2013 کے وسط میں متوقع ہے۔

منگل کے روز اسپین کی آئینی عدالت نے ہم جنسوں کی شادی کے قانون کوبرقرار رکھتے ہوئے اس کے خلاف اپیل خارج کردی ۔ اپیل میں کہا گیاتھا کہ شادی کے دونوں فریقوں میں ایک کا مرد اور دوسرے کا عورت ہونا ضروری ہے۔

اسپین ، بیلجیئم اور نیدر لینڈ کے بعد ہم جنسوں کی شادی کا قانون منظور کرنے والا تیسرا ایسا یورپی ملک ہے ۔
XS
SM
MD
LG